متروکہ وقف بورڈ میں بااثر افسر کے میڈیکل بل پر اعتراض کرنے والے کلرک کا ٹرانسفر کردیا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف بورڈ کے بااثر ملازم کی اہلیہ کے میڈیکل بل پر اعتراض کرنے والے شعبہ فنانس کے کلرک کو اس کی فرض شناسی کی  ’’سزا‘‘ شعبہ ایڈمن مین ٹرانسفرکرکے دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بورڈ کے اسسٹنٹ پروٹوکول  افسر  نے علاج معالجے کے لئے محکمہ کے پینل پر موجود  سرکاری ہسپتال سے علاج کرانے کی بجائے نجی ہسپتال سے نے اپنی بیوی کا علاج کراکے شعبہ اکائونٹس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل پاس کرنے کے لئے جمع کرا یا جس پر  بورڈ کے شعبہ میڈیکل اور اکائونٹس نے اعتراض کیا کہ بورڈ کے پینل کمبائنڈ ملٹری ہپسپتال ہے ، علاج وہاں سے ہونا چاہئے تھا بورڈ کے پاس نجی ہسپتال کے بل پاس کرنے کا اختیار نہیں، جس پر  اعتراض کرنے والے شعبہ اکائونٹس کے یاسین وزیر کا تبادلہ شعبہ اکائونٹس سے ایڈمن میں کر دیا گیا ۔ بل کے حوالے سے اسسٹنٹ پروٹوکول افسر گلریز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی ہسپتال سے اپنے بیوی سے علاج کرایا ہے اور قانون کے مطابق انہوں نے بل منظوری کے لئے شعبہ اکائونٹس کو جمع کرایا ہے۔