لاہور، 37 تھانوں کے ایڈیشنل ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں ایس ایچ او تعینات

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے 37تھانوں کے ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو انہیں تھانوں میں بطور ایس ایچ اوز تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او نیو انارکلی سب انسپکٹر رضوان لطیف کو ایس ایچ او نیو انارکلی، سب انسپکٹر ممتاز احمد کو لوئر مال، وقاص الحسن کو بھاٹی گیٹ، تجمل حسین کو مستی گیٹ، ارشد محمود کو موچی گیٹ، عامر سہیل کیفی کو راوی روڈ، ناصر خان کو بادامی باغ، شبیر حسین کو مصری شاہ، طاہر اکرام کو شادباغ، رضوان لطیف کو قلعہ گجر سنگھ، انور سعید کو گڑھی شاہو، آصف ذوالفقار کو لٹن روڈ، یاسر عباس کو مزنگ، اصغر علی کو شالیمار، خالد محمود کو مغلپورہ، محمد علی بٹ کو ڈیفنس اے، ماجد بشیر کو نارتھ کینٹ، محمد شاہد کو ہیئر، ابرار حیدر کو اوہڈیارہ، عبدالواحد کو ہربنس پورہ، خالد پرویز کو نصیر آباد، اسد عباس کو گارڈن ٹاؤن، اصغر علی کو فیصل ٹاؤن، محمد اشفاق کو اچھرہ، قاسم عباس کو شادمان، ناصر حمید کو مسلم ٹاؤن، قیصر عزیر کو وحدت کالونی، محمد رضا کو اقبال ٹاؤن، امجد حسین کو گلشن اقبال، حسین فاروق کو گلشن راوی، حسن رضا کو شیراکوٹ، رفیع اللہ کو نواب ٹاؤن، عاطف ذوالفقار کو سبزہ زار، تیمور عباس کو مصطفی ٹاؤن، فاروق اصغر کو ہنجروال، محمد رمضان کو جوہر ٹاؤن اور محمد سلیم کو بطور ایس ایچ او گرین ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔