شفاف انتخابات کے انعقاد تک ملک میں جمہوریت خطرات سے دو چار رہے گی: محمود الرشید

شفاف انتخابات کے انعقاد تک ملک میں جمہوریت خطرات سے دو چار رہے گی: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو عام انتخابات میں دھاندلی کے مکمل ثبوت دیں گے‘ملک میں انتخابی اصلاھات کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحر یک انصاف اپنا کردار ادا کر یگی کیونکہ جب تک پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں جمہو ریت خطرات سے دوچار رہیگی۔