سوئی ناردرن ایمپلائز یونین کے مطالبات کے حق میں علاقائی دفاتر کے باہر مظاہرے

سوئی ناردرن ایمپلائز یونین کے مطالبات کے حق میں علاقائی دفاتر کے باہر مظاہرے

لاہور ( این این آئی) سوئی ناردرن ایمپلائز یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور ریجن سمیت تمام علاقائی دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ، سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز سوئی ناردرن ملازمین نے پہلے گورو مانگٹ روڈ آفس میں اور اس کے بعد کشمیر روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹرز کا گھیرائو کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاج میں  ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، وہاڑی، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد،سمیت دیگر ریجنوں سے آنیوالے قافلے شریک ہوئے ۔