حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کرے گی:سلمان رفیق

حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کرے گی:سلمان رفیق

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کو پولیو سے پاک رکھنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کرے گی - انہوں نے یہ بات یہاں پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے پولیو (EOC) کے دورہ کے موقعہ پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔علاوہ ازیں پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں  میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے خصوصی پے پیکج کے لئے 2 ارب روپے جبکہ مذکورہ ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی رینوویشن کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔