حکومت سے مذاکرات کامیاب، نابینا افراد نے احتجاج ختم کردیا

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نابینا افراد نے جاری احتجاج ختم کر دیا۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو وہ دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ گزشتہ روز نابینا افراد کے وفد نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پنجاب حکومت کے نمائندوں سے طویل مذاکرات کئے۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوکریاں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اگر مطالبات اور وعدے پورے نہ کئے تو وہ دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ چیئرمنگ کراس پر احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔