جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما قمر الزمان کی پھانسی قابل مذمت ہے ، وفاق المدارس الشیعہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ ریاض حسین نجفی،علامہ نیاز حسین نقوی، علامہ محمد افضل حیدری اورنصرت علی شاہانی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما قمرالزمان کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت کے لئے جان قربان کرنے والے شہدا کا خون قوم پر قرض ہے۔ سینیٹر سراج الحق کے نام تعزیتی خط میں رہنماوں نے جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش کے کارکنوں اور قمرالزمان شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان قربانیوں سے عبارت ہے۔