جامعہ اشرفیہ : سعودی عرب کے بارے میں وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم

جامعہ اشرفیہ : سعودی عرب کے بارے میں وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی تقریر میں ہر ممکن مدد کرنے کے عزم و اعلان کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء نے زبردست خیرمقدم کیا ہے ،مہتمم مولانا محمد عبیداللہ، مولاناحافظ فضل الرحیم،حافظ اسعد عبید و دیگر  نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی تقریر پوری قوم کی ترجمانی اور امت مسلمہ کی آواز ہے ۔