تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں واپسی، پی آئی اے کا 10ماہ بعد شیڈول جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں واپسی کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا تقریباْ10ماہ کے بعد اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا، اجلاس4مئی کو ہوگا، پی اے سی ٹو کا اجلاس20اپریل کو ہوگا،جبکہ استحقاق کمیٹی کی میٹنگ 16اپریل کو ہوگی جو کہ تین دن جاری رہے گی۔ اجلاس کے شیڈول پر پی اے سی ون کے چیئر مین میاں محمود الرشید نے دستخط بھی کردئے ہیں ،اجلاس چیئر میں کمیٹی میاں محمود الرشید کی صدارت میں ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی کی پی اے سی ٹو کا اجلاس بھی20اپریل کو چیئر مین کمیٹی ڈاکٹر مختاراحمد بھرت کی صدارت میں ہوگا اجلاس تین روز جاری رہے گا ۔