بنگلہ دیش میں قمر الزمان کی پھانسی انصاف کا خون ہے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل قمرالزمان کو پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کاخون قرار دیاہے اور کہا ہے کہ ایک متنازعہ ٹربیونل کے ذریعے بھارت نوازحسینہ واجدکی حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنمائوں کوتختہ دار پر لٹکانے کاجوسلسلہ شروع کر رکھا ہے اس پرساری دنیا کوتشویش ہے۔