ایوان کارکنا ن تحریک پاکستان میں آج سکولوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہوگا

 لاہور(خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں حضرت علامہ محمد اقبال کی 77 ویں برسی کے سلسلے میں عشرۂ تقریبات یوم اقبال مناتے ہوئے آج بدھ کوساڑھے دس بجے صبح سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان’’ پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات، تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن‘‘منعقد ہو رہا ہے ۔