ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجوں کے طلبہ کے درمیان مقابلہ بیت بازی ( کلام اقبال ) کا انعقاد

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجوں کے طلبہ کے درمیان مقابلہ  بیت بازی ( کلام اقبال ) کا انعقاد

  لاہور( خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظم میں عشرۂ تقریبات یوم اقبال کے سلسلہ میں کالجوںکے طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی( کلام اقبال) منعقدہوا۔ مقابلے کے منصفین کے فرائض ثنا رحمن ،پروفیسر حلیمہ سعدیہ، پروفیسر شہناز کوثر اور طاہرہ یوسف نے انجام دیے۔ اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے مہمان خاص انجینئر محمد طفیل ملک نے کہا کہ کلام اقبال نے مسلمانان برصغیر کے دلوں میں غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزادی حاصل کرنے کی تڑپ پیدا کی ۔ہماری نئی نسل علامہ محمد اقبال کے افکاروخیالات کا مطالعہ کرے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق سیماب پھول، محمد طیب اور محمد مجتبیٰ پر مشتمل پنجاب کالج آف سائنس کی ٹیم نے اول ‘ آمنہ شہباز اور ہما اشفاق پر مشتمل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،باغبانپورہ نے دوم جبکہ صبا احمد،رابعہ محمد ابراہیم اور ہما عبدالمجیدپر مشتمل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین بند روڈکی ٹیم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔