این اے 125: الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی 3 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، آج سنایا جائیگا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے 125 کے دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر فیصلہ آج تک کے لئے محفوظ کرتے ہوئے مزید سماعت18 اپریل تک ملتوی کردی۔ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر تین درخواستوں جن میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ دیکھا جائے کہ پولنگ میں ڈالے جانے والے ووٹ کتنے سرکاری اور کتنے پرائیویٹ تھیلوں میں بند ہیں، دھاندلی کے معاملہ میں انسپکشن کو بطور اضافی شہادت مثل کا حصہ بنایا جائے، جبکہ مزید25 پولنگ سٹیشن کھولے جائیں۔ فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج فیصل آباد میں سنایا جائے گا۔