انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی اورپولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔تین روزہ پولیو مہم میں15 لاکھ 70 ہزار 31پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔  ڈی سی او  نے شاہ کمال کا لونی یونین کو نسل نمبر102 میں ٹیوب ویل خراب ہو نے کا نو ٹس لیتے ہوئے واسا حکام کو مذکورہ با لا علا قہ میں فوری طور پر  ٹیوب ویل ٹھیک کرنے کا حکم دیا ہے۔تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں  جاری کریک ڈائون کے دوران شہر کے مختلف ٹائو نز میں6ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔