آپریشن ضرب عضب میں جرأت، بہادری پر افسروں، سپاہیوں کو اعزازات تقسیم

آپریشن ضرب عضب میں جرأت، بہادری پر افسروں، سپاہیوں کو اعزازات تقسیم

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جی ایچ کیو میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو اعزازات دئیے۔ 30افسران اور سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 33افسران اور سپاہیوں کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے ایک سپاہی کو اقوام متحدہ کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔
لاہور (خبر نگار)کور ہیڈکوارٹرز آڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دیئے جانے کی ایک سادہ اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان مہمان  خصوصی تھے جنہوں نے (100) افسروں اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔ 40 شہداء اور9غازیوںکو تمغہ بسالت جبکہ اعلیٰ کارکردگی پر 16کوستارہ  امتیاز (ملٹری) اور35کو  تمغہٗ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔تمغہ  بسالت کیپٹن ہمایوں شیخ، صوبیدار محمد ریاض، نائب صوبیدار محمد سرور، نائیک تجمل حسین، لانس نائیک جاوید اقبال، لانس نائیک محمد آفتاب، سیپر شاہد عباس، سیپر خرم شہزاد، سیپر محمد رضوان نے جبکہ بعد ازشہادت تمغہٗ بسالت کا اعزاز میجر عبدالواحد دانش،کیپٹن عمران اللہ، نائب صوبیدار محمد مرسلین، نائیک محبوب احمد، نائیک رضوان علی ،نائیک محمد بلال ،نائیک محمد ریاض، لانس نائیک غلام شبیر ،لانس نائیک محمد نعیم ، لانس نائیک خضر حیات ،لانس نائیک عبدالمجید، لانس نائیک سمیع اللہ، لانس نائیک الیاس علی، سپاہی محمد اکرام، سپاہی سید عاطف علی عزیز، سپاہی حاجی تنویر عباس، سپاہی تنویر خان، سپاہی محمدثاقب، سپاہی کامران مجید، سپاہی عمران خان، سپاہی محمد اویس، سپاہی محمد الطاف، سپاہی محمد اشفاق، سپاہی محمد جہانگیر، سپاہی نوید عباس، سپاہی امتیاز علی، سپاہی وسیم جاوید، سپاہی ذوالفقار علی، سپاہی ارشد محمود، سپاہی طارق محمود، سیپر مراد، سیپر محمد قاسم ،سپاہی محمد احسن، سپاہی محمد عاطف عدیل، سپاہی نثار احمد ، سپاہی نذر اقبال، حامد مسیح، سپاہی محمد اشفاق، سیپر عامر احمد اور سپاہی محمد اعجاز شامل ہیں۔