میاں نواز شریف کے سوا کسی سیاستدان کے پاس بھرپور قومی ایجنڈا نہیں: جعفر اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے سوا کسی سیاستدان کے پاس ایک بھرپورقومی ایجنڈانہیں ہے۔ پاکستان کی معاشی مضبوطی اورخودکفالت کاراستہ ایڈنہیں ٹریڈسے ہوکرجاتا ہے۔پاک بھارت تجارت کیلئے واہگہ بارڈرپرنیادروازہ کھلنے سے دونوں طرف خوشحالی آئے گی۔