فارس کے تاجروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: سردار ذوالفقار علی کھوسہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)سینئر مشیر وزیراعلی پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے فارس کے گورنر جنرل حسین عابدین سے شیراز میں ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر جنرل فارس کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب کے دورے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے حسین عابدین نے کہا کہ وہ جلد ایرانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفدکے ہمراہ پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے وفد کے ہمراہ شیراز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اور سرمایہ کاروں کو کہا پنجاب میں زراعت ، لائیوسٹاک ، ڈیری، توانائی اور انفراسٹرکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔