صوبہ کے نجی سکولوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے نئے قانون کا ڈرافٹ تیار

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب حکومت نے صوبہ کے پرائیویٹ سکولوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے نئی قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس کے تحت مختلف پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں کو تین سے چار کیٹگریز میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے بعد اے بی سی ڈی کیٹگریز کے حساب سے ان کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس کا شیڈول طے کیا جائے گا۔