ایل ڈی اے کے 5سینئر افسروں کا گریڈ 17کی آفیسر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے 5سینئر گریڈ 19کے کنفرم آفیوں خواجہ توقیر اور اسد امیر سمیت ایل ڈی اے کی طرف سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے آئی ہوئی گریڈ 17کی آفیسر کو گریڈ 19کی اہم آسامی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔