گلگت بلتستان میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان کے نئے سینٹر کا افتتاح

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری کے ہمراہ گلگت بلتستان میں سی پی ایس پی کے سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سی پی ایس پی کی ملکی اور بیرون ملک خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی پی ایس پی سینٹرکے قیام سے شعبہ اعٰلی طبی تعلیم میں صوبہ میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میںسینٹر کے قیام سے فیلوز اور صوبہ کے ڈاکٹرزکو ان کی دہلیز پر اعلیٰ طبی تعلیم اور تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔