فیروزوالا: لاکھوں روپے سے بننے والا پل پانی چھوڑتے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار‘ دیہاتیوں کا احتجاج

فیروزوالا (نامہ نگار) لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے نہر رسالہ اور غازی پر بننے والا پل ناقص مٹیریل کے باعث پانی چھوڑتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں نہروں میں پانی کی ٹیل کے دیہات میں سپلائی بند ہوگئی اور نہری پانی اوور فلو ہوکر قریبی ڈرین میں گر رہا ہے۔ سینکڑوں دیہاتوں نے پل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کروائی جائیں۔