میانمار میں مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر بہت دکھ ہوا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
لاہور(پ ر) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے روح فرسا مظالم دیکھ کر بہت دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ برما میں ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اورہلاکوخان کے مظالم کو بھی مات دیدی ہے لیکن افسوس ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور او آئی سی اور انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اگر ہنگامی اجلاس بلایا جاسکتا ہے تو روہنگیا مسلمانوں پرہونے والے بدترین مظالم پر ایسا کیوں نہیں کیا جارہا ؟۔