تبدیلی کیلئے ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرینگے: فضل الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں گذشتہ روز ہوا۔ سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے عاملہ کو ایجنڈے پر بریف۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک کو بحران سے بچانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ آئین سے ہٹنے کی وجہ سے ملک مسلسل مسائل کا شکار چلا آ رہا ہے۔ آئین کے مکمل نفاذ سے حالات میں بہتری پیدا ہو گی۔ جے یو آئی (ف) آئین سے ماورا کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ تبدیلی کیلئے اسمبلی کا فورم موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حدود میں نیٹو افواج کے حملے ہماری سلامتی کیلئے بہت بڑا سوال ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے مطابق خارجہ پالیسی کا قبلہ درست کیا جائے۔ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
فضل الرحمن