رانا ثناء کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل، ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن، پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

رانا ثناء کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل، ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن، پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر الیکشن کمشن، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو 25 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل کمشن کے سربراہ کے بارے میں مسلک کے حوالے سے بیانات دیے ہیں۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے اس نوعیت کے بیانات سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ان بیانات کی روشنی میں رانا ثناء اللہ اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔