قندیل قتل کیس: مفتی قوی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع، پولیس کے حوالے

قندیل قتل کیس: مفتی قوی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع، پولیس کے حوالے

لاہور(صباح نیوز)عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے مفتی عبدالقوی کو گزشتہ سماعت پر جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔پولیس نے پیر کو مفتی عبدالقوی کا 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے پراسیکیوٹر کو مکمل چالان جمع کرادیا ہے۔پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا مزید 7 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جب کہ مفتی عبدالقوی کو 20 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔