ڈالر کی قیمت میں کمی کا سہرا اسحاق ڈار کے سر ہے: پرویز ملک

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سہرا اسحاق ڈار کے سر ہے۔ وزیراعظم  کی قیادت میں مسلم لیگ ن معاشی  ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  میاں نواز شریف اور وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔