پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو آج سے 2 روز کیلئے گیس فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( این این آئی)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے تین ماہ بعد پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو آج سے گیس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو دو روز گیس کی فراہمی کی جائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہفتے میں 4کی بجائے 2روز گیس فراہم کرنا بدنیتی ہے، عدالت نے ہفتے میں 4دن گیس دینے کا حکم دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔