پنجاب اسمبلی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے 3 سو ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار دینے کے معاملے پر ایک ہو گئے۔ 371 میں سے 300 ارکان کے دستخطوں سے تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پبلک اکائونٹس کمیٹی Iکے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید بھی ازخود نوٹس کے اختیار کا مطالبہ کر چکے ہیں۔