جالب مزدوروں کے ساتھی تھے‘ آمریت کیخلاف آواز بلند کی: مقررین

لاہور(کلچرل رپورٹر) شاعر عوام حبیب جالب کی21 ویں برسی کے موقع پر گزشتہ روز الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منو بھائی نے کی۔ عابد حسن منٹو، سینیٹر مشاہد اللہ مشتاق لاشاری، کوکب اقبال، احسان وائیں اور سہیل وڑائچ نے حبیب جالب کی شخصیت ان کی شاعری خصوصاً مزدوروں کے لئے ان کی جدوجہد پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ  حبیب جالب  کی  شخصیت بہت سادہ تھی۔ وہ مزدوروں کے ساتھی تھے۔ انہوں نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی۔ اس موقع پر معروف گلوکار استاد غلام عباس، تیمور رحمان (لال بینڈ)  اور طاہرہ حبیب جالب نے کلام جالب پیش کیا۔  نظامت سینئر صحافی مجاہد بریلوی نے کی۔