اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) دی مکتب سکول سسٹم آئوٹ فال روڈ کے اساتذہ اور طلبہ  و طالبات  نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ‘ سنٹرل کالج پونچھ روڈ‘ احمد پبلک ہائی سکول میاں میر کالونی‘  پرائمری سکول مہر پورہ  ملتان روڈ‘ بوائز پرائمری سکول کوثر بلاک اعوان ٹائون بشیر ماڈل پرائمری سکول رانا ٹائون اور گورنمنٹ پرائمری سکول رانا ٹائون شاہدرہ میں دو قومی نظریہ پر لیکچررز دیئے۔