لاہورسمیت پنجاب کےمخلتف شہروں میں پٹرول سٹیشنز پر پیٹرول کی قلت برقرار، صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا ۔

لاہورسمیت پنجاب کےمخلتف شہروں میں پٹرول سٹیشنز پر پیٹرول کی قلت برقرار، صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا ۔

لاہورمیں گزشتہ کئی روز سے اکثرپٹرول سٹیشنزبند پڑے ہیں اورجہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں صارفین طویل قطاروں میں لگنے پرمجبورہیں جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ پنجاب کے دیگرشہروں سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اور بہاولنگرمیں بھی پیٹرول کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ آزاد کشمیرکے علاقے مظفرآباد کے پیٹرول سٹیشنزپربھی گزشتہ دس روز سے پیٹرولیم غائب ہے جہاں تھوڑا بہت پیٹرول اورڈیزل دستیاب ہے وہاں سٹیشنزمالکان مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام لمبی قطاریں لگا کرمنہ مانگےدام دینے پرمجبورہیں۔ دفاترکے لیے نکلنے والے افراد طویل قطاروں میں وقت برباد ہونے کے باعث پریشان ہیں تو دوسری جانب طلبہ بھی صورتحال سے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔