لاہور کے علاقے شادباغ اسکیم نمبر دو میں شادی ہال کی چھت گر گئی،، جس کے نتیجے میں دلہن سمیت پانچ افراد جاں بحق،، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

لاہور کے علاقے شادباغ اسکیم نمبر دو میں شادی ہال کی چھت گر گئی،، جس کے نتیجے میں دلہن سمیت پانچ افراد جاں بحق،، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

شادباغ ٹوکے والا چوک میں واقع ایک شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ بارش اور تیز ہوائوں کے باعث اسٹیج کے پیچھے دیوار سے بندھے شامیانوں کے وزن سے دیوار اسٹیج پر آگری ، دیوار گرنے کے نتیجے میں دلہن اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بارہ  افراد زخمی ہو ئے اور خوشیوں بھری تقریب میں صف ماتم بچھ گئاِس افسوس ناک واقعے میں دلہن شمائلہ جو کراچی سے اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کے ہمراہ اپنے چچا یاسین کے گھر شادی کے لیے لاہور آئی تھی لیکن خوشیاں نہ دیکھ سکی اور اس دنیا سے چل بسی ، یوں ایک ہنستا بستا گھر ماتم کدہ بن گیا زخمیوں اور لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے