مسلم لیگ ن کی سیاسی شہادت کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے: پی ٹی آئی رہنما
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی شہید ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے مگر انکی جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مغرور نواز لیگ مفرور پارٹی میں بدلتی جارہی ہے، قوم کو مقروض بناکر لندن بھاگ جانے والے اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے، چوروں اور لٹیروں کو کھلا چھوڑ دیا گیا تو احتساب کا عمل ادھورا رہ جائے گا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف 17 دسمبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز حکومت نے اپنی نااہلی کے اگلے پیچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوئوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔