نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقاریب

لاہور (خبرنگارخصوصی) اگر خدانخواستہ پاکستان نہ بنتا تو ہماری حیثیت اچھوتوں کی سی ہوتی۔ یہ باتیں جامعہ یوسفیہ نگینہ بلاک بی گوجر پورہ سکیم کے بانی علامہ پروفیسر منیز احمد یوسفی نے کیں۔ وہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1 کے زیراہتمام اپنے ادارے میں تقریب کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔ ادارے کے سینئر معلم مولانا خلیل احمد یوسفی، مولانا محمد سلیمان یوسفی، موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1 کے انچارج پروفیسر محمد سعید شیخ نے بھی خطاب کیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر2 پروفیسر محمد حنیف شاہد کی سربراہی میں نقش سکول آف آرٹس، بازار حکیماں بھاٹی گیٹ لاہورگیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل محمود حسن رومی نے کی۔ انہوں نے کہا نظریہ پاکستان ٹرسٹ جیسا ادارہ پورے ملک میں نہیں ہے میں اسکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پروفیسر محمد حنیف شاہد نے بھی خطاب کیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 پروفیسر عبدالسلام کی قیادت میں ’’گورنمنٹ ہائی سکول مغلپورہ لاہور گیا جہاں ہیڈ ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ کی صدارت میںتقریب منعقد ہوئی۔
انہوں نے کہا نئی نسلوں کو نظریہ پاکستان سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔