ایم ڈی واسا کی مین ہول کورز اور کلورین کے لئے ہر صورت فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت، 30 رکشے خریدنے کی منظوری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت اجلاس افسران کو ہدایت کی کہ مین ہول کورز اور کلورین کےلئے ہر صورت فنڈز مہیا کیے جائیں گے کیونکہ ان دونوں کا براہ راست تعلق انسانی زندگی سے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس مقصد کےلئے افسران کو جتنے بھی فنڈز کی ضرورت ہو حاصل کریں اور ساتھ ہی ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے کیونکہ فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کا جائز استعمال بے حد ضروری ہے۔ اجلاس میں ایم ڈی نے 30موٹر سائیکل رکشے بھی خریدنے کی منظوری دی جو واسا کی سب ڈویژنز کو مہیا کیے جائیں گے جہاں کہیں بھی مین ہول کور غائب ہونگے وہاں ہنگامی طور پر ڈھکن پہنچانے کےلئے ےہ رکشے استعمال کےے جائیں گے۔