2 اافسروں کے تبادلے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ محمد اقبال مظہر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان تعینات کیا گیا ہے اور زاہد محمود ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر کو ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر آفس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔