ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری قابل مذمت، جس نے مناظرے کا چےلنج کیا اسے گرفتار کےا جائے: ثروت اعجاز قادری

الاہور(خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت تحفظ کی تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،قادیانی غیرمسلم ہیں یہ متفقہ علماءکا فیصلہ ہے ،ختم نبوت پر اگر اور مگر سے کام نہیں چلے گا ،سینیٹر ساجد میر جس نے حلف کو ختم کرنے پر مناظرے کا چیلنج کیا اسے فوری گرفتار کیا جائے ،علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں فی الفور رہا کیا جائے ،حکومتی منفی اقدامات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ انتخابی اصلاحاتی بل میں حلف کو حکومت نے قادیانیوں کو خوش کرنے کےلئے ختم کیا ،رانا ثناءاللہ وزیر قانون سے مفتی بننے کی کوشش نہ کریں ختم نبوت پر یقین نہ رکھنا کفر ہے۔