پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کے کوائف کی تصدیق نادرا سے کرائے گی: معاہدہ طے

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن کےلئے درخواست دینے والے تمام امیدواروں کے کوائف کی تصدیق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) سے کرائے گی اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور نادرا حکام کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔