یقین سے کہتا ہوں عمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائیگی: محمود الرشید

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں عمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی، الیکشن کمیشن کو وارنٹ نہیں اپنی ساکھ بچانے کیلئے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ، عوام اس غیر قانونی فعل کیخلاف ازخود سڑکوں پر نکلے گی،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہا آئینی و قانون لحاظ سے تحریک انصاف کی رکنیت ختم ہوتے ہی عائشہ گلا لئی کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جانی چاہئے تھی لیکن اس میں تاخیر اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں جلدی صرف حکومتی ایما پر کی گئی، ا س سنجیدہ معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔


a