;;غیر معیاری اور جعلی ادویات بنانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی: عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت معیاری ادویات تیار کرنے والے اور مصنوعات کی تیاری میں گڈ مینوفیکچرنگ پر یکٹسز (GMP) پر عملدر آمد کرنے والے فارما سیو ٹیکل اداروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے گی لیکن غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ یا جعلی ادویات بنانے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وفد میں خواجہ شاہزیب اکرم، محمد عزیر ناگرہ، طاہر عالم اور دیگر افراد شامل تھے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل ، چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر منور حیات اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔