تھانہ فیصل ٹائون میں پراسرار آتشزدگی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت اہم ریکارڈ اور سامان جل کر تباہ ہو گیا

تھانہ فیصل ٹائون میں پراسرار آتشزدگی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت اہم ریکارڈ اور سامان جل کر تباہ ہو گیا

لاہور (نامہ نگار) تھانہ فیصل ٹائون میں پراسرار آتشزدگی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت اہم ریکارڈ اور سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ بتا یا جاتا ہے کہ فیصل ٹائون تھانے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے فلیٹس میں قائم تھانے کا محرر روم اور وائرلیس روم جل گئے۔ تھانے میں موجود سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت اہم ریکارڈ،ایف آئی آرز و دیگر رجسٹرڈ اور سرکاری اسلحہ جل گیاجبکہ مال خانہ میں موجود لاکھوں مالیت کا مسروقہ مال بھی آگ کی زد میں آکر تباہ ہو گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے فیصل ٹائون پولیس سٹیشن کے اوپر فلیٹس کے رہائشی خوف کے باعث گھروں سے باہرنکل آئے اور وہاں موجود بچوں اورخواتین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسیکو 1122اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ پولیس حکام نے تھانے میں آتشزدگی کے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ریکارڈ محفوظ ہے۔
ریکارڈ جل گیا