عمران کے وارنٹ جاری کرنا زیادتی الیکشن کمشن نے پوزیشن مزید خراب کر لی: شیخ رشید
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں ۔الیکشن کمشن نے وارنٹ جاری کر کے اپنی پوزیشن کو مزید خراب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے۔