قادیانیوں کو مسلمان نہیں کہا: رانا ثناءاللہ

قادیانیوں کو مسلمان نہیں کہا: رانا ثناءاللہ

لاہور (پ ر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میں نے قادیانیوں کو کبھی بھی مسلمان نہیں کہا یہ بیان مجھ سے غلط منسوب کیا گیا۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے تو سب درست کہا تاہم ان کا یہ دعویٰ فوج میں قادیانی بھی ہیں بالکل غلط ہے۔