یونیورسٹی آف سرگودھا بی کام نتائج پنجاب کالج کی پہلی پوزیشن

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے اعلان کردہ بی کام نتائج 2017 کے مطابق پنجاب کالج کی طالبہ سمعیہ، ظفر اقبال نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سمعیہ ظفر اقبال رولنمبر 1150/1500نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ نے اس کامیابی کو اللہ کا کرم، والدین کی دعائوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔