افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں‘ امریکی پالیسیاں ہیں: عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت و امریکہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کربھرپور کردارا دا کرے۔امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں اور ڈومورکا مطالبہ قابل مذمت ہے‘افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں امریکی پالیسیاں ہیں‘وطن عزیز پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور ایجنسیاں دنیا کی توجہ ہندوستانی مظالم سے ہٹانے کیلئے خواتین کو بے ہوش کر کے سر کے بال کاٹنے جیسی مذموم وارداتیں کر رہی ہیں۔ حکومت پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور خارجہ ڈیسک کو مضبوط بنایا جائے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف پراکسی وار میں مصروف ہیں۔ کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کو فی الفور پھانسی دی جائے اور وطن عزیز پاکستان سے بیرونی ایجنسیوں کی مداخلت ختم کی جائے۔