ختم نبوت معاملہ، تحریک لبیک یارسول اللہ آج یوم مذمت منائیگی، 6 نومبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ نے ختم نبوت کے معاملہ پر 6، 7 نومبر کو داتا دربار لاہور تا اسلام آباد ختم نبوت لانگ مارچ کا اعلان کردیا جبکہ آج جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائیگا۔ یہ اعلان تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری اور مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے عاملہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت لانگ مارچ میں سارے صوبوں اور آزاد کشمیر سے لاکھوں غلامان رسول پاک شرکت کرینگے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ وحید نور، شیخ اظہر حسین رضوی اور پیر اعجاز اشرفی بھی موجود تھے۔