جب بھی مارشل لا کی حمایت کی غلط کام کیا: سعد رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس نے جب بھی مارشل لا کی حمایت کی، غلط کام کیا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے، جمہوریت کا تحفظ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج، بیور وکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مارشل کی مخالفت تو کرتی ہیں مگر اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں۔ قومی اداروں کا باہمی اعتماد ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضمانت ہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بالآخر ملک کو نیچے لے جاتی ہیں۔ 12 اکتوبر 1999 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔