گرانفروشی کے خاتمے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں : رانا ارشد، عمران نذیر

گرانفروشی کے خاتمے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں : رانا ارشد، عمران نذیر

لاہور(خبر نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا کہ گراں فروشی کے سدباب کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ عوام کو اشیائے صرف کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں وضع کردہ پلان کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کریں گی حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی ۔ رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ منافع کی آڑ میں عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔