ڈینگی کی افزائض روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: خواجہ سلمان رفیق

ڈینگی کی افزائض روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوںنے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ میں چونکہ ڈینگی کا مرض زیادہ ہے لہذا حکومت نے وبائی امراض کی روک تھام کے پروگرام کے تحت ریگولر فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے نیا سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔