چوہنگ: 8 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ شیرشاہ کالونی میں 8 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ 8 سالہ رضا کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ ورثا نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔